دنیا

لندن والوں نے ریاض سے معافی مانگی

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )برطانوی وزیر خارجہ کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کے سبب بعض سعودی حکام پر پابندی لگانے کے بعد اس ملک کے وزیر دفاع نے ٹیلی فون کر کے ریاض کے حکام سے معافی مانگي ہے۔

روزنامہ انڈیپینڈینٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ انگریز وزیر دفاع بین ویلیس نے بدھ کے روز سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فونی رابطہ کر کے ان کی حکومت کی جانب سے بعض سعودی حکام پر پابندی عائد کیے جانے کے لیے معافی مانگي اور ان کی دلجوئي کی لیکن لندن نے اس بات کو منظر عام پر نہیں آنے دیا۔ البتہ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اس موقع کا فائدہ اٹھایا اور اپنی ویب سائٹ پر یہ خبر شائع کر دی۔

نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ برطانیہ کے وزیر دفاع بین ویلیس نے بدھ کے روز نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فونی رابطہ کر کے خطے کے استحکام کے سامنے موجود خطروں سے مقابلے میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا اور اسی طرح دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات میں توسیع بالخصوص ہتھیاروں کی برآمد کے لیے اپنے ملک کی خواہش کا اظہار کیا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close