پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مشکل کی اس گھڑی میں تحریک انصاف اور عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کے ہمراہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں علامہ راجہ ناصر عباس نے پی ٹی آئی کی قیادت، ورکرز اور سپورٹرز کیساتھ جاری ناروا سلوک کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں تحریک انصاف اور عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جو ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، خاطر جمع رکھے کہ مکافات عمل کا سامنا بھی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرتی ہے اور اس کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کی بھی مذمت کرتی ہے۔

عمران خان نے تعاون کرنے اور مشکل وقت میں ساتھ دینے پر علامہ راجہ ناصر عباس سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اندھیری رات عارضی ہے، ہر رات کے بعد سویرا ہوتا ہے، میں مایوس ہوں نہ قوم مایوس ہے، بلکہ ہم روشن دن کے انتظار میں ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اور ادارے جو کچھ کر رہے ہیں، یہ جمہوریت کو دفن کر رہے ہیں، انہیں اندارہ نہیں کہ یہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو دیوار کیساتھ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں منہ کی کھانا پڑیں گے، یہ عوام کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button