مشرق وسطی

نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کی ملاقات، تل ابیب میں ہلچل

غالمنار نیوز چینل کے مطابق، یہ ملاقات آج اتوار کو انجام پائی۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سربراہ  سید حسن نصراللہ نے اس موقع پر فلسطین کی تازہ صورتحال، مسجد الاقصی میں پیش آنے والے واقعات، غرب اردن اور غزہ میں استقامتی محاذ کی کارروائیوں میں شدت اور علاقائی حالات کا  جائزہ لیا۔

حزب اللہ لبنان اور حماس کے سربراہوں میں استقامتی محاذ سے وابستہ گروہوں کی تیاری اور مشترکہ خطروں کے مقابلے میں تعاون کے سلسلے میں بھی گفتگو ہوئی۔

دوسری جانب صیہونی ویب سائٹ واللا نے لکھا ہے کہ اسماعیل ہنیہ اور سید حسن نصراللہ کی ملاقات ایسے موقع پر انجام پائی ہے جب تل ابیب کو ہر محاذ پر شدید خطرے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button