پاکستانی شیعہ خبریں

وفاقی حکومت لاپتہ افراد شیعہ افراد کو جلدبازاب کرائے

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنما وں بشول مولانا حیدر عباس عابدی مولانا عقیل موسی،مولانا صادق تقوی،مولانا روح اللہ،علامہ مبشر حسین،خالد راو،علی اویس اور لاپتہ شیعہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے شیعہ مسنگ پرسن کی بازیابی کیلئے گورنر ہاوس کے مرکزی دروازے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے اور ان کی بازیابی کیلئے نعرے بازی کر رہے تھے۔پولیس کی جانب فووارہ چوک سے گورنر ہاوس رکاٹیں لگائی تھی جیسے مظاہرین ہٹاکر مین گیٹ کے سامنے پہنچ گئے اور دھرنہ دے دیا اس موقع پر پولیس کی جانب سے پر امن مظاہرین کوتشدد کا نشانہ بنایا گیا۔احتجاجی دھرنے سے خطاب میں مقرریں کا کہنا تھاکہ ملک بھرمیں رواں سال سے دس سالوں سے زائد عرصے سے بھی لوگ لاپتہ ہیں ملک بھر کی طرح کراچی سے بھی دو درجن سے زائد شیعہ جوان لاپتہ ہیں عید پر ہمیں امید تھی کہ شاید ہمارے پیارے اب واپس آجائیں لیکن عید پر بھی انہیں رہا اور بازیاب نہیں کرایا گیااگر لاپتہ افراد کسی لاقانو یت میں ملوث ہیں تو ان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے عدلیہ لاپتہ افراد کو بازیاب کروائے ان کے اہل خانہ کے دکھ درد کو محسوس کریں صدر مملکت کا وعدہ بھی پورا نہیں ہواصدر پاکستان نے ان کے گھر کے باہر دیئے گئے دھرنے میں لاپتہ لوگوں کو بازیاب کرنے کا وعدہ کیا تھا اور لاپتہ افراد کی رہائی کیلئے ایک کمیٹی بھی بنائی گئی تھی جو شروع میں تو ہمارے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے موثر ثابت کوئی مگر اب اس کمیٹی کی جانب سے گزشتہ کئی عرصے سے معاملات سست روی کا شکار ہیں اور اس دوران دوبارہ شیعہ افراد کو لاپتہ کردیا جانا ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے جیسے کسی حال میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کہتے ہیں لاپتہ لوگ ان کے پاس نہیں تو کیا بیرون ملک کی ایجنسیاں انہیں لے گئیں آئین کے مطابق جسے بھی گرفتار کیا جائے گا اسے چوبیس گھنٹوں میں عدلیہ میں پیش کیا جائے گاہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے خود ہی قانون شکنی کر رہے ہیں محرم الحرام کی آمد ہے ہمیں احتجاجی تحریک یا دھرنوں کی جانب نا دھکیلا جائے،مقررین کا کہنا تھا کہ شیعہ جوانوں کو جبری طور پر غائب کردیا جاتا ہے،گورنر سندھ وفاقی نمائندہ ہے جو عوامی مسائل حل کرنے کا ذمہ دار ہے،ملت جعفریہ کا آخری بے گناہ اسیر رہا نہیں ہوجاتا ہم احتجاج کرتے رہے گیا۔دریں اثنا ء وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنماوں اور لاپتہ افراد کے اہلخانہ سے مذاکرات کئے اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنماو ں اور لاپتہ شیعہ افراد کے اہل خانہ کو یقین دھانی کرائی کہ جس طرح سے گزشتہ صدر پاکستان کے گھر کے سامنے اہل خانہ نے احتجاج کے بعد صدر پاکستان کی جانب سے شیعہ عمائدین،لاپتہ افراد کے اہل خانہ اور حکومتی و سیکورٹی اداروں کی ایک کمیٹی بنائی گئی تھی جس کی بدولت کافی لاپتہ افراد کو بازیاب کروائی لیا گیا ہے دوبارہ اس کمیٹی کی کو ششیں کو تیز کر دیا جائے گا اور انہیں بازیاب کرا لیا جائے گا اور اس کمیٹی کی میٹنگ بہت جلد بلا لی جائے گی اور علی زیدی نے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو یہ بھی یقین دھانی کرائی کے کمیٹی کے تمام اجلاسوں وہ خود موجود ہوں گے۔ اس یقین دھانی کے بعد گورنر ہاوس سے 6گھنٹے بعد جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنما وں اور اہل خانہ نے احتجاجی دھرنہ ختم کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button