پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں محرم کے مرکزی جلوسوں کے لئے حفاظتی انتظامات شروع

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی میں محرم کے مرکزی جلوسوں کے لئے حفاظتی انتظامات شروع کر دئے گئے ہیں۔

کراچی سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ محرم کے مرکزی جلوسوں کی گزرگاہوں کو سیل کرنے کے لئے کنٹینر پہنچا دیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی میں محرم کا پہلا مرکزی جلوس جمعہ آٹھ محرم کو نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو مختلف راستوں سے گزرتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر پہنچ کے اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کی حفاظت کے لئے پولیس نے کوریڈور تھری، ایمپریس مارکٹ، ریگل چوک ، تبت سینٹر اور ایم اے جناح روڈ پر کنٹینر سڑک کے کنارے پہنچا دیئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جلوس برآمد ہونے سے پہلے ہی ، جلوس کے راستوں کی طرف آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو بند کر دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button