اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

گلت بلتستان: تیز رفتار گاڑی 6 بچوں پر چڑھ دوڑی، 3 جاں بحق، 3 زخمی

گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے میں تیز رفتار گاڑی 6 بچوں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق جبکہ 3 بچے زخمی ہوگئے، عینی شاہدین کے مطابق گاڑی چلانے والا فوجی میجر تھا۔

انچارج ریسکیو 1122 عاشق حسین کے مطابق ’اسکردو جانے والی تیز رفتار فائیو ڈور لینڈ کروزر گاڑی عید کی خوشیاں منانے والے بچوں پر چڑھ گئی جس سے 3 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 3 شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا‘۔

عاشق حسین کے مطابق ایک زخمی بچے کی حالت تشویشناک ہے، واقعے کے فوراً بعد گاڑی کے ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

عینی شاید کے مطابق بچے عید کے نئے لباس زیب تن کر کے قریبی دکان سے خریداری کے لیے گئے تھے، اس دوران بے قابو گاڑی نے بچوں کو کچل دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button