مشرق وسطی

یمنی ڈرون نے ابہا ایئرپورٹ کو ایک بار پھر بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا

شیعہ نیوز : یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ اور قبائل سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی ڈرونز نے سعودی عرب کے یمن پر مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ کو ایک بار پھر بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا ہے۔

یمنی ڈرونز نے اس حملے میں ایئرپورٹ پر جہازوں کے آشیانوں اور فوجی ساز و سامان کے گوداموں کو نشانہ بنایا۔

یمنی ڈرونز نے ابہا کے علاوہ جیزان ایئر پورٹ پر بھی کل رات حملہ کیا ۔ ان دونوں ایئر پورٹس سے سعودی عرب نیز اس کے اتحادی جنگی طیاروں کو ایندھن فراہم کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button