پاکستانی شیعہ خبریں

اسرائیل مظلوم فلسطینیوں پر مظالم بند، مسلم ممالک احتجاج کریں، علامہ کامران حیدر

شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنمائوں علامہ کامران حیدر عابدی ،مولانا رجب علی بنگش ،مولانا شیخ صاحب ،حسنین مہدی ،مولانا آصف قمی،مولانا مردان علی شاہ ،مولانا ملک بشیر حسین کربلائی ،مولانا طارق مشہدی ا ور دیگر نے کہا ہے کہ اسرائیل کی غاصب ریاست مظلوم فلسطینیوں پر مظالم بند کرے، انہوں نے کہا کہ جوانوں بوڑھوں ،بچوں اور عورتوں کی کثیر تعداد اب تک شہید ہوچکی لیکن اقوام عالم خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،مظالم کی ایک حد ہوتی ہے ، انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک،انسانی حقوق کی تنظیمیں صدائے احتجاج بلند کریں اور مظلوم فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلوائیں۔ان خیالات کا اظہار کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کے دوران کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button