پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسلام آباد،عزاداری ونگ ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام انہدام جنت البقیع اور غزہ پر اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ سید زاہد کاظمی نے کہا کہ 1924 سے 1926 کے سیاہ دور میں جنت البقیع کی مقدس قبور کا انہدام کیا گیا

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع اسلام آباد عزادری ونگ کے زیر اہتمام 8 شوال المکرم یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے اور غاصب اسرائیل کی غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر جاری بربریت کے خلاف نیشل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مظاہرین کی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر امریکہ واسرائیل اور انکے حواریوں کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین عزاداری کونسل کے مرکزی صدر ملک اقرار حسین علوی نے کہا کہ آل سعود کی جانب سے جنت البقیع میں برگزیدہ ہستیوں کے مزارات کا انہدام عالم اسلام کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف عمل تھا، ایک صدی قبل اس گھناؤنے عمل کے پیچھے یہودی سازش کارفرما تھی، جو آج بھی شب و روز غزہ کے معصوم بچوں اور نہتے شہریوں پر آگ و بارود کی بارش کر رہے ہیں، ہم سعودی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان مقدس مقامات کو تعمیر کروا کر کروڑوں کلمہ گو مسلمانوں کے دلوں کو راحت پہنچانے کا سبب بنے، ہمیں بحیثیت مسلمان عالم اسلام کے دشمنوں کے خلاف متحد ہوکر انکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا، ہمارے لاکھوں کروڑوں سلام ہوں اے بنت رسول اللہ، آپ س کی ویران قبر کو دیکھ کر کلمہ گو مسلمانوں کے دل افسردہ اور دلگیر ہیں، آج رسول خدا کی بیٹی کی قبر پر اندھیرا ہے، جنت البقیع کومسمار کر کے عالم اسلام کے دلوں کو دکھی کیا گیا، حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سفارتی سطح پر سعودی حکومت سے جنت البقیع کی تعمیر کے لئے دباؤ ڈالے۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ سید زاہد کاظمی نے کہا کہ 1924 سے 1926 کے سیاہ دور میں جنت البقیع کی مقدس قبور کا انہدام کیا گیا، ان مزارات سے کیا خوف تھا یہی کہ اگر ان پاکیزہ ہستیوں کی قبور باقی رہتی ہیں تو ان کے ذکر سے حکومت آل سعود کی بنیادیں کمزور پڑ جاتیں، میرا سعودی حکومت سے پر زور مطالبہ ہے کہ وہ ان مقامات مطاہرہ کو دوبارہ تعمیر کرے، اہلبیت کرام ،ازواج رسول و اصحاب رسول اللہ کے مزارات کو تعمیر کر کے سعودی حکومت مسلمانوں کے دلوں کی بے چینی دور کرے، آج حق و باطل کا معیار فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، اسرائیل اور اس کے حواریوں نے ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں، حکومت پاکستان کی اسرائیل کی بربریت کے خلاف خاموشی مجرمانہ عمل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button