پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بہاولنگر، عاشورہ جلوس پر حملے کرنے والے عمر دراز سمیت 3 دہشتگرد واصل جہنم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بہاولنگر میں یوم عاشور کے جلوس پر حملہ کرنیوالے 3 دہشتگرد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے جبکہ 4 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی تھی کہ پاکپتن میں دہشت گرد ایک مکان میں موجود ہیں۔ سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ اطلاع پر فوری کارروائی کی، تو دہشتگردوں نے فورس کے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں قمبر شہداد کوٹ، کالعدم سپاہ صحابہ کی سڑک پر شیعہ کافر کی چاکنگ ادارے خاموش تماشائی

جوابی فائرنگ سے دہشتگرد منظور احمد اپنے دو نامعلوم ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا جبکہ چار دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ بہت جلد مفرور دہشت گردوں کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button