اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریں

اٹک،جامعہ جعفریہ میں ایس یو سی اور جے ایس او کے مسئولین کیلیے شارٹ کورس کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جامعہ جعفریہ جنڈ ضلع اٹک میں شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کے مسئولین کیلیے شارٹ کورس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مسئولین بڑی تعدادمیں شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ جعفریہ جنڈ ضلع اٹک میں موسم گرما کی تعطیلات کے موقع پر دین شناسی کورس جاری ہے۔ کورس میں علاقہ بھر سے طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہے۔ کورس کے موقع پر شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے جامعہ جعفریہ جنڈ کا دورہ کیا اور مولانا سید رضی عباس ہمدانی سمیت علمائے کرام اور طلباء سے ملاقاتیں کیں۔ اسی طرح جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائریشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے شفیق علی، سید شجاع کاظمی، ڈویژنل صدر سید رضا کاظمی اور ڈویژنل فنانس سیکرٹری محمد بریر نے شرکت کی۔

علامہ عارف واحدی نے درس کے دوران کہا کہ اگر آپ دنیا اور آخرت میں کامیاب زندگی گذارنا چاہتے ہیں اور معاشرے کی اصلاح میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو قرآن مجید اور تعلیمات و کردار اھلبیتؑ سے تمسک رکھیں، اپنا تزکیہ نفس کریں اور اسکی بنیاد اس طرح رکھیں کہ اللہ تعالیٰ کی معصیت اور نا فرمانی سے اجتناب کریں، معاشرے میں ابلیس اور اس کے ایجنٹوں کے پھیلائے جال بہت زیادہ ہیں مگر اھلبیت اطہار کا سچا اور کھرا پیروکار ہی ہے جو شہوات نفسانی کو پاؤں کے نیچے روند کر گناہ سے اجتناب کرے تو اللہ تعالی کی ذات کا لطف و کرم ہر لحظہ اس کے شامل حال رہے گا، تلاوت قرآن کو زندگی کی روٹین بنائیں ھر صبح کا آغاز اللہ تعالی کے پاک کلام کی تلاوت سے کریں اور ہر قدم پر عزت و شرف اور کامیابی حاصل کریں جو شخص یہ جہاد اکبر کر لے اور اپنے رب کی عبادت، ذات وحدانیت کے ساتھ راز و نیاز اور مناجات کرے اور وہ بھی اس جوانی کے عالم میں تو اللہ کی مہربان ذات اس جوان کی عبادت پر فخر کرتی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اس مدرسہ علمی میں یہ کورس مکمل کریں، علمائے کرام سے سیکھیں، آپ کو موقعہ ملا ہے، جو دینی حوالے سے ضرورت یا کمی محسوس کرتے ہیں شرم مت کریں علمائے کرام اور اساتید بزرگوار سے سوال کریں آپ کی مکمل راھنمائی ہو گی اور واپس پلٹ کر جوانوں کو یہاں سے حاصل شدہ پیغام پہنچائیں اور معاشرے کی اصلاح کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو جوان ان تعطیلات میں اپنا وقت انٹرنیٹ پر یا دیگر مصروفیات میں وقت ضائع کر رہے ہیں، سارا دن نیٹ پر بیٹھ کر گیمز کھیل رہے ہیں یا منفی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، ان کو ھمارا پیغام ہے کہ ان جوانوں کی تأسی کرتے ہوئے اپنا وقت فضول مصروفیات میں ضائع نہ کریں، بلکہ اس وقت سے اپنی تعلیم و تربیت کے لئے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button