دنیا

ایران اور امریکا کو کشیدگی پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور ۔ چین

شیعہ نیوز : ایران اور امریکہ کے مابین حالیہ کشیدگی کے تناظر میں چین نے مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور امریکا کو کشیدگی پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دباؤ بڑھانا مسئلےکےحل میں مددگارثابت نہیں ہوگا۔ حقائق سےظاہر ہے ان اقدامات کا منفی اثر ہواہے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق علاقائی کشیدگی بڑھی ہے، امید ہے فریقین کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔

اس سے قبل کل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی ایران وامریکا پر زور دیا تھا کہ وہ مذاکرات کے ذریعے بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔

امریکا ایران کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اجلاس طلب کیا، اجلاس میں بحیرہ عمان میں آئل ٹینکروں پر کیے گئے حملوں کی مذمت کی گئی۔

واضح رہے کہ پیر کے روز امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کیں جس پرا یران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے منگل کے روز اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس طریقے سے تمام سفارتی راستوں کو ہمیشہ کیلئے بند کرنا چاہتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button