دنیا

چین اور ملائیشیا نے فلسطینی نقل مکانی مسترد کردی، فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ

شیعہ نیوز: چین اور ملائیشیا نے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو مسترد کرتے ہوئے دو ریاستی حل پر مبنی ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا ہے۔

چین اور ملائیشیا نے جمعرات کو چینی صدر شی جن پنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے اختتام پر جاری ایک مشترکہ بیان میں اس بات پر زور دیا کہ غزہ فلسطینی عوام کا ہے اور فلسطینی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بانجھ فتوے،مفتیان پاکستان سے ایک سوال! عالم اسلام 70 سالوں سے جہاد میں مصروف ہے آپ نے کون سے عالم اسلام پر جہاد واجب کر دیا؟

دونوں ممالک نے غزہ کی جنگ کے بعد کی انتظامیہ میں ” فلسطین میں فلسطینیوں کی حکومت ” کے اصول پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا اور غزہ کے مکینوں کی جبری ہجرت کو مسترد کرنے کا اظہار کیا۔

دونوں فریقوں نے دو ریاستی حل پر مبنی ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت حاصل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button