مشرق وسطی

ایران کسی ملک سے جنگ نہیں چاہتا مگر اپنا دفاع کرنا جانتا ہے

شیعہ نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے آرمی چیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے آج صبح تہران میں منعقدہ ایک خصوصی نشست میں کہا کہ جیسا کہ ہم نے بارہا یہ واضح کیا ہے کہ ایران کسی ملک سے جنگ نہیں چاہتا تاہم اپنا دفاع کرنا اچھی طرح جانتا ہے۔

جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی دشمنی پرانی ہے کہا کہ دشمن کافی عرصے سے ہمارے خلاف سازشیں کر رہے ہیں تاہم ہمیں اپنی مزاحمت کے ساتھ ان کے ناپاک عزائم کو شکست دینی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوئی ملک کیساتھ جنگ کا ارادہ نہیں رکھتے ہے مگر اچھی طرح اپنے وطن عزیز کا دفاع کرتے ہیں۔

ایرانی جنرل نے کہا کہ گزشتہ 4 دہائیوں کے دوران ایرانی عظیم انقلاب نے مختلف مسائل کا حل کر کے بہت سی منفرد کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے ایرانی فوجی کی طاقت اور قابلیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلح افواج کی بھرپور کوششوں سے کوئی طاقت کو ایران پر جارحیت کرنے کی جرأت نہیں ہے۔

خاتم الانبیاء ایئرڈیفنس کے کمانڈر جنرل موسوی نے حالیہ سالوں میں ایرانی نظام کے خلاف عزائم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن ابھی بھی ہمارے خلاف سازشیں کر رہے ہیں تو ہم کو اپنی مزاحمت کے ساتھ ان کے ناپاک عزائم کو شکست دینا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button