دنیا

ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں: جوزف بورل

شیعہ نیوزؒہسپانوی نیوز ایجنسی ڈیجیٹل کالم کو انٹرویو دیتے ہوئے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف جوزف بورل نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ویانا پابندیوں کے خاتمے کے مذاکرات کئی ماہ تک جاری رہنے کے بعد ایسے مرحلے میں داخل ہوگئے تھے جہاں ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والا امریکہ اگر ایران کے جائز مطالبات اور پائیدار معاہدے کے تقاضوں کو پورا کردیتا، تو فریقین کے درمیان حتمی سمجھوتہ ہوسکتا تھا ۔
ویانا میں کئی مہینوں کے مذاکرات کے تجربے سے ثابت ہوگیا ہے کہ وائٹ ہاؤس اندرونی مسائل اور صیہونی حکومت کے دباؤ کی وجہ سے جوہری معاہدے میں واپسی کے فیصلہ کا اختیار نہیں رکھتا اور یہی وجہ ہے کہ واشنگٹن ایران کو قصور وار ٹھہرانے اور من پسند ڈیڈ لائن مقرر کرنے جیسے ناکارہ حربوں پر اتر آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button