دنیا

حزب اللہ کا جاسوس ڈرون نیتن یاہو کی خصوصی رہائش گاہ میں داخل، عبرانی میڈیا

شیعہ نیوز: عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حزب اللہ کا جاسوس ڈرون طیارہ نیتن یاہو کی خصوصی رہائش گاہ میں داخل ہوکر تصویر لینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ قیسریہ میں صہیونی وزیر اعظم کی خصوصی رہائش گاہ میں داخل ہوکر تصاویر لینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بغداد: فردوس اسکوائر کے وال اسکرین پر دلچسپ پیغام؛ راہ قدس کربلا سے گزرتی ہے

عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم نے انکشاف کیا ہے کہ نیتن یاہو کی رہائش گاہ تک حزب اللہ کے ڈرون طیارے کی رسائی کے بعد صہیونی حکام میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

اخبار نے مزید لکھا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی صہیونی جنگی طیارے تعیینات کئے گئے تاہم حزب اللہ کے ڈرون کو پکڑنے میں ناکام رہے۔

درایں اثناء المیادین نے بھی صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون طیارے نے نیتن یاہو کی خصوصی رہائش گاہ کی تصویر برداری کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button