ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین کا پہلا خطاب ،یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کی قرارداد قومی اسمبلی میں پیش
یہ ایوان حکومت پاکستان سے تمام سیاسی ، سفارتی ، اقتصادی اوردیگر ذرائع سے مظلوم فلسطینیوں کی مددکا مطالبہ کرتا ہے۔
شیعہ نیوز: قومی اسمبلی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈرایم این اے انجینئر حمید حسین کا پہلا خطاب ،مظلومین غزہ وفلسطین کی حمایت اور یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کی قرارداد پیش کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے ایم این اے انجینئرحمید حسین نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج اپنے پہلے خطاب میں پورےایوان کی جانب سے ایک قرار داد پیش کی جس میں مظلومین غزہ وفلسطین کی حمایت میں جمعتہ الوداع کے دن منائےجانے والے عالمی یوم القدس کو پاکستان میں سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
قرار داد کے متن میں لکھا گیا کہ یہ ایوان غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کے اجراءکا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق فوری سیز فائز کا مطالبہ کرتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: خوشاب، سول سوسائٹی کیجانب سے حمایت فلسطین کانفرنس
یہ ایوان حکومت پاکستان سے تمام سیاسی ، سفارتی ، اقتصادی اوردیگر ذرائع سے مظلوم فلسطینیوں کی مددکا مطالبہ کرتا ہے۔
یہ ایوان عالمی برداری سے انسانی بنیادوں پر امداد کی مکمل بحالی اور غزہ کے محاصرے کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے، ایوان غزہ سے فوری اسرائیلی انخلاء، مسجد اقصیٰ میں عبادت کی آزادی اور فسلطینیوں کی مکمل آزادی کی حمایت کرتا ہے۔
یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ جمعتہ الوداع کو مظلوم فسلطینیوں کی حمایت میں یوم القدس کے طور پر منایا جائے اور تمام سفارتی مشن اس حوالے سے تقریبات کا اہتمام کریں۔
یہ ایوان غزہ کے 40 ہزار شہداء کیلئےسورہ فاتحہ کی تلاوت کی قرار داد بھی منظور کرتا ہے ۔