مشرق وسطی

بحرینی عوام کا زبردست مظاہرہ، آل خلیفہ حکومت صیہونی تہوار منسوخ کرنے پر مجبور

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بحرین کے عوام نے اس ملک کے دارالحکومت منامہ میں مظاہرہ کر کے صیہونی حکومت اور بحرین کے تعلقات کی مذمت کی۔

 اتوار کے روز بحرین کے عوام نے اس ملک کے دارالحکومت منامہ میں ایک مظاہرہ کرکے بحرین میں صیہونی غاصب حکومت کے ساتھ اپنے ملک میں کسی بھی طرح کے تعلقات کو معمول پر لانے اور صیہونیوں کے تہوار حنوقہ کی تقریبات کے انعقاد کی بھی شدید مذمت کی ۔ اس مظاہرے کی وجہ سے اس تہوار کے پہلے دن کی تقریبات منسوخ ہوئیں۔

فلسطینی پرچم تھامے بحرینی مظاہرین القدس اور مسجد الاقصیٰ کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر صہیونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت میں نعرے درج تھے۔

اس مظاہرے سے دو روز قبل ہونے والے مظاہرے کے ایک سرگرم بحرینی یوسف الجمری نے ٹوئیٹ کر کے مظاہرے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔ انہوں نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود سترہ کے عوام نے منامہ میں صیہونی کالونی کے قیام، صیہونیوں کی موجودگی اور صیہونیوں کے تہوار حنوقہ کی تقریبات میں اپنے ملک کے حکام کی شرکت کے خلاف بھی نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ کی اقلیتی حکومت نےدوہزار بیس کے اواخر میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کے بعد آل خلیفہ اور صیہونی حکومت کے درمیان مختلف اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی شعبوں میں تعلقات میں اضافہ ہوا ہے اور بعض ذرائع نے منامہ میں یہودی بستی کے قیام کا انکشاف کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button