دنیا

برطانونی وزیراعظم کی پریشانیوں میں اضافہ

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) وزیراعظم بورس جانسن نے ملک کی تقسیم کے منفی نتائج کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر چاروں برطانوی قوموں، ویلز، اسکاٹ لینڈ، انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے رشتے ٹوٹے تو یہ ملک کمزور ہوجائے گا۔

سن دوہزار چودہ میں اسکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے علیحدگی کے بارے میں ہونے والے استصواب رائے میں پچپن فیصد لوگوں نے علیحدگی کی مخالفت اور پتنالیس فیصد نے اس کے حق میں ووٹ دیئے تھے۔

برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی اور ملک کے مختلف ریجنوں میں کورونا کے انسداد کے حوالے سے سرکاری پالیسی اور طریقہ کار میں پائے جانے والے تفاوت کی وجہ سے مختلف علاقوں میں علیحدگی کی جانب رجحان میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button