مشرق وسطی
ترکیہ وشام کے زلزلے سے 70 لاکھ سے زائد بچے متاثر ہوئے، اقوام متحدہ
شام: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ترکیہ وشام کے زلزلے سے 70 لاکھ سے زائد بچے متاثر ہوئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے ترکیہ اور شام میں آنے والے شدید زلزلے اور ایک بڑے آفٹر شاکس سے تقریباً 70 لاکھ سے زائد بچے متاثر ہوئے جب کہ اقوام متحدہ کی جانب سے مزید ہزاروں بچوں کی اموات ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ ترکیہ کے 10 صوبوں میں 2 زلزلوں سے متاثر ہونے والے بچوں کی کل تعداد 46 لاکھ جب کہ شام میں 25 لاکھ بچے متاثر ہوئے ہیں۔
جیمز ایلڈر نے کہا کہ افسوس کے ساتھ واضح کردوں کہ بچوں کی اموات کی تعداد میں اضافہ ہوگا جس کی ابھی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔