پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جی بی الیکشن میں تمام جماعتوں سے الائنس کیلئے تیار ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات و مشیر وزیراعلیٰ پنجاب سید اسد عباس نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اسلامی تحریک پاکستان سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے الائنس کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ الیکشن کو منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف بنانے کیلئے حکومت سے تعاون کریں گے۔ وحدت ہاﺅس گلگت میں حلقہ 5 نگر کے پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کے بہتر مفاد میں تمام سیاسی جماعتوں سے مفاہمت کیلئے تیار ہے۔ اجلاس میں نگر 5 کے تمام علاقوں کے نمائندگان نے شرکت کی اور متفقہ طور پر حاجی رضوان علی کو دوبارہ حلقہ 5 نگر کیلئے ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے امیدوار نامزد کر دیا۔

سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین تمام حلقوں سے اہلیت اور میرٹ پر امیدواروں کا چناﺅ کرے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ہار یا جیت دونوں صورتوں میں ہمارا امیدوار میدان میں حاضر رہے اور عوامی خدمت جاری رکھے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی و آئینی حقوق کی محرومیوں کے حوالے سے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جی بی کے عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ گلگت بلتستان کے عوام کو ستر سالوں سے حقوق سے محروم رکھنا بین الاقوامی قوانین کی صریحاً نفی ہے۔ وفاقی حکومت جی بی کے عوام کی کئی دہائیوں پر مشتمل محرومیوں کا ازالہ کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button