اہم پاکستانی خبریں

دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے جامع اقدامات طے پاگئے، خواجہ آصف

شیعہ نیوز:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نیشنل ایپکس کمیٹی اجلاس میں دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے بڑے جامع اقدامات طے پائے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ تمام اداروں کو تعاون کا کہا جائے گا اس میں عدلیہ اور مقننہ بھی شامل ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ قانون سازی بھی کی جائے گی اور عدلیہ سے بھی کہا جائے گا کہ اس میں سپورٹ فراہم کریں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ فوج پہلے ہی ہر محاذ پر لڑر ہی ہے، صوبوں سے بھی کہا گيا ہے کہ پولیس کی کارکردگی بڑھائيں، ملک میں بڑھتی دہشتگردی کا سدباب کیا جائے گا، ہمارے فوجی جوانوں کی روزانہ شہادتیں ہو رہی ہیں، آج بھی جس وقت یہ اجلاس جاری تھا تیمر گرہ میں مقابلہ ہو رہا تھا، دہشتگردی کا یہ سلسلہ رکنا چاہیے، اس میں ہمارا جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مذہبی شدت پسندی ہمارے کلچر کا حصہ بن گئی ہے، اسے سیاستدانوں نے بھی استعمال کیا اور ماضی میں حکمرانوں نے بھی، یہاں پر جلسے جلوس کروائے جاتے رہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی سرپرستی میں مریم پنجاب میں بہت اچھا کام کر رہی ہیں، پنجاب میں جو مختلف مافیاز ہیں مریم ان سے بلیک میل نہیں ہوں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button