دنیا

روس ایران کے عالمی کردار کا معترف ہے، روسی نائب وزیر خارجہ

ایک کثیر قطبی دنیا کی تشکیل میں ایران کے کردار کے بارے میں ارنا کے نامہ نگار کے سوال کے جواب میں، سرگئی ریابکوف کا کہنا تھا کہ ایران خطے کا انتہائی بااثر ملک ہے۔

شیعہ نیوز: روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے شنگھائی اور برکس جیسی بین الاقوامی تنظیموں میں ایران کی شمولیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے عالمی کردار میں اضافے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

ایک کثیر قطبی دنیا کی تشکیل میں ایران کے کردار کے بارے میں ارنا کے نامہ نگار کے سوال کے جواب میں، سرگئی ریابکوف کا کہنا تھا کہ ایران خطے کا انتہائی بااثر ملک ہے۔

سرگئی ریابکوف نے کہا کہ ایران کے واضح قومی مفادات ہیں، مواصلاتی رابطے بہترین اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران نے بہت ترقی کی ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ شنگھائی اور برکس گروپ میں ایران کی رکنیت بین الاقوامی امور میں ایران کے بڑھتے ہوئے اور تعمیری کردار کی غماز ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بحریہ نظام اور ملک کی عظیم صلاحیت ہے، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

دوسری جانب روس نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کی ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان جاری کرکے شام کے دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ماریا زاخارووا نے اس بیان میں دمشق کے ہوائی اڈے پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے کو شرپسندانہ اور اشتعال انگیز اور خطرناک نتائج کا حامل بتایا۔

ماریا زاخارووا نے اس بیان میں شام کے مختلف مقامات پر غاصب صیہونی حکومت کے غیرقانونی اور جارحانہ حملوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ یہ حملے علاقے میں کشیدگی بڑھنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اتوار کی شام کو صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا تھا اور اس کے بعد صیہونی جنگی طیارے حلب اور لاذقیہ ہوائی اڈوں کی طرف چلے گئے۔

واضح رہے کہ شام نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو بارہا خط لکھ کر ان حملوں کی مذمت کی ہے اور ان کو روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے لیکن اس کے باوجود صیہونی حکومت کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button