دنیا

اسرائیلی یرغمالیوں کے لواحقین نے تل ابیب کی مرکزی شاہراہ بند کردی

شیعہ نیوز: حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کے خاندان والوں نے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے تل ابیب کی سب سے بڑی شاہراہ بند کردی۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں حماس اور اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے درمیان سخت جنگ کے بعد اسرائیلی یرغمالیوں کی جان خطرے میں پڑگئی ہے۔ اسرائیل میں یرغمالیوں کے لواحقین نیتن یاہو حکومت پر حماس کے ساتھ مذاکرات اور جنگ بندی کے ذریعے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کرمان کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں یورپی یونین کا دوسرا بیان

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صہیونیوں نے نتن یاہو اور ان کی کابینہ کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

مبصرین اور ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فورسز کے شدید حملوں کی وجہ سے اسرائیلی یرغمالیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

اسرائیلی فورسز کے ساتھ تصادم کے دوران کئی اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یرغمالیوں کو بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر لواحقین نے اسرائیل کے اندر مظاہروں میں تیزی لائی ہے۔

تل ابیب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے شہر کی سب سے بڑی شاہرہ کو بند کرکے یرغمالیوں کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button