سراج الحق کی اپیل پر 5 اپریل جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا
شیعہ نیوز: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر 05 اپریل کو کراچی تا کشمور جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا۔ صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس سلسلے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، میرپورخاص، ٹنڈوآدم، ٹھٹہ اور بدین سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں جمعتہ الوداع کو یوم القدس اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئے القدس ریلیاں نکالی جائیں گی جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی اور مقامی قائدین سمیت علمائے کرام خطاب کریں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں آبپارہ چوکر پر قائم مقام امیر لیاقت بلوچ کی قیادت میں ریلی نکالی جائے گی۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے القدس ریلیوں میں عوام کو بھرپور شرکت کرکے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دہشتگرد اسرائیلی ریاست کے ساتھ نفرت کا اظہار کرنے کی اپیل کی ہے۔