
سندھ انتظامیہ کی جانب سے عزاداری اور جلوسوں میں خلل ڈالنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں: شیعہ علماء کونسل سندھ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں عزاداری دشمن اہلکاروں اور متعصب انتظامیہ کی جانب سے عزاداری، سبیلوں اور جلوسوں میں خلل ڈالنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں
شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے سینئر نائب صدر علامہ سید اسد زیدی اور سیکریٹری جنرل علامہ ریاض حسین حسینی کی ہنگامی پریس کانفرنس.
آج مورخہ 25 اگست 2020 صوبہ سندھ کے سینئر نائب صدر علامہ سید اسد زیدی نے کہا کہ صوبہ سندھ کے مختلف شہروں کی بعض مقامی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کے حرمت والے مہینے کی مکمل بے حرمتی کی جا رہی ہے.
محرم الحرام کا مہینہ، نہ صرف عالم اسلام، بلکہ نواسہ رسول(ص)، امام عالی مقام(ع) اور عالمِ انسانیت کے محسن کا مہینہ ہے، ان کے غم میں نوحہ و ماتم، سبیلوں کا انتظام، انسانیت کے تقاضوں کے عین مطابق ہے اور عزاداری کسی مکتب و مسلک کے خلاف نہیں بلکہ مسلکی اختلافات سے بالاتر ہے. سبیلوں میں اس بات سے بالاتر ہو کر کہ کون شیعہ ہے اور کون سنی، کون مسلم ہے اور کون غیر مسلم، سب پیاسوں کو پانی، شربت، چائے اور دودھ پلایا جاتا ہے کیونکہ ان سبیلوں کا تعلق مذہب یا قومیت سے نہیں بلکہ انسانیت، ہمدردی اور اخوت سے ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ سندھ کے مختلف مقامات پر بعض مقامی انتظامیہ کا ناروا سلوک، سبیلوں کے تبرکات کو اکھاڑ کر نالیوں میں پھینکنا، عزاداروں اور جوانوں کو ڈرانے دھمکانے جیسے واقعات کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں.
علامہ سید اسد زیدی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت بالخصوص مختلف علاقوں کی مقامی انتظامیہ کو بارہا متوجہ کرنے کے باوجود جلوس ہائے عزا کی گزرگاہوں، امام بارگاہوں اور مساجد کے اطراف کچرے، گندگی کے ڈھیر، صفائی کا نظام، اب تک نگفتہ بہ حالت میں ہے. سیوریج کا پانی جگہ جگہ راستوں میں کھڑا ہے لیکن نااہل انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوتی اور صفائی کے نظام پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے.
شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ سندھ بھر میں بجلی کا نظام بری طرح تعطل کا شکار ہے، ان ایام میں لوڈشیڈنگ سے نہ صرف عام شہری مشکل میں گرفتار ہے بلکہ مجالس اور جلوس ہائے عزا متاثر ہورہے ہیں. اگر دوران مجالس و جلوس لوڈشیڈنگ اور بجلی کے خراب نظام کیوجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اسکی ذمہ دار متعلق ادارے پر ہو گی.
اس موقع پر نواب شاہ ڈویژنل صدر جناب محمد حسین چانڈیو، صدر ضلع بینظیرآباد جناب مولانا کفایت حسین کریمی، ضلعی نائب صدر جناب مولانا محمد عالم مری، ڈویژنل صدر جے ایس او برادر آصف علی چانڈیو، صدر جعفریہ یوتھ منٹھا