پاکستانی شیعہ خبریں

مذاکراتی عمل میں تعطل ختم ،(کل )یا پرسوں برائے راست شوری سے ملاقات متوقع

شیعہ نیوز(پشاور)طالبان مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے رابطے پر طالبان شوریٰ نے براہ راست مذاکرات کی جگہ کے تعین کیلئے 2روز کا وقت مانگ لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رابطہ کار مولانا یوسف شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے روشنی میں طالبان شوریٰ سے رابطہ کیا۔ جس میں انہوں نے ان سے براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور کے لئے جگہ کے تعین کی بات کی، طالبان شوریٰ نے موقف اختیار کیا ہے کہ جگہ کے تعین کے لئے طالبان کمانڈروں کے درمیان مشاورت جاری ہے، اس سلسلے میں کوئی بھی جواب 2 روز میں دیا جائے گا۔ طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رابطہ کار مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ طالبان کی سیاسی شوریٰ سے رابطہ ہوگیا ہے، امید ہے کہ آئندہ 2 یا 3 روز میں حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان طالبان کی سیاسی شوریٰ سے ملاقات کریں گے۔دوسری جانب پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے رہا کئے گئے قیدیوں کی فہرست تاحال نہیں ملی ،طالبان سے رابطے بحال ہیں، انہیں یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی وڈیو کا پتہ میڈیا کے ذریعے چلا، اگر علی حیدر گیلانی طالبان کی تحویل میں ہوا تو اس کی رہائی سے متعلق بات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں جس ذیلی کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا تھا وہ بھی آئندہ چند روز میں تشکیل دے دی جائے گی اور اس کا باضابطہ اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن مولانایوسف شاہ نے کہا ہے کہ دونوں فریقین سے مطالبات کی حتمی فہرست طلب کی ہے۔ 2 , 3 روز کے اندر قبائلی علاقے میں طالبان کے سیاسی شوری سے ملاقات کے لئے روانہ ہونگے۔طالبان سیاسی شوری کے ارکان پروفیسرابراہیم اور مولانا یوسف شاہ نے کہا کہ انہوں نے حکومت اور طالبان کمیٹیوں سے مطالبا ت کی فائنل اور مکمل فہرست طلب کی ہے۔ مولانایوسف نے بتایا کہ طالبان کی سیاسی شوری سے رابطے ہو چکے ہیں۔2 روز میں طالبان رابطہ کار کمیٹی کے ارکان طالبان کے سیاسی شوریٰ سے ملاقات کے لئے قبائلی علاقے روانہ ہوگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button