مشرق وسطی

شہادت، استقامت پر قائم رہنے کا ثبوت ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )تحریک حماس نے غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شہادت کو فلسطینی عوام کی جانب سے استقامت پر کاربند رہنے کی علامت قرار دیا ہے۔

تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی نوجوان کی شہادت سے پتہ چلتا ہے کہ فلسطینی عوام ہرگز صیہونی حکومت کے مسلط کردہ حالات کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔

تحریک حماس کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی عوام کی استقامت و فداکاری ایسی قوت ہے جو بیت المقدس کے غاصبوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیتی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے شمالی غرب اردن کے ایک دیہات کفل حارس میں فائرنگ کر کے ایک نہتے فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔ غرب اردن کے بعض علاقوں کو مقبوضہ فلسطین میں ضم کرنے کے صیہونی منصوبے کے بعد سے بیت المقدس اور غرب اردن کے حالات خراب ہیں اور بدامنی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو نے پہلی جولائی سے غرب اردن کے تیس فیصد علاقوں کو مقبوضہ فلسطین میں شامل کئے جانے کے منصوبے پر عمل درآمد کا اعلان کیا تھا تاہم تمام فلسطینیوں کی شدید مخالفت اور عالمی سطح پر ہونے والی تنقیدوں کے باعث اب تک اس منصوبے پر عمل درآمد شروع نہیں ہو سکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button