پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کی برسی 4 اور 5 مارچ کو منائی جائے گی

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رہنماء اور ممتاز ماہر طب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 28ویں برسی چار اور پانچ مارچ کو لاہور میں منائی جائے گی۔ برسی کی تقریب شہید کے مزار مسجد مریم علی رضا آباد رائیونڈ روڈ پر منعقد ہوگی۔ برسی کی تقریب میں ملک بھر سے ہزاروں عاشقان محمد علی شرکت کریں گے۔ برسی کے انتظامات کیلئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کے کارکنان مصروف عمل ہیں۔ برسی کی تقریبات کا آغاز سکاوٹ سلامی سے ہوگا۔ امامیہ اسکاوٹس کا دستہ مزار پر سلامی پیش کرے گا۔ سلامی کے بعد کانفرنس ہوگی، جس سے ممتاز علمائے کرام اور سینیئر تنظیمی عہدیدار، سابق مرکزی صدور اور دیگر رہنماء خطاب کریں گے۔ ڈاکٹر محمد علی نقوی کو 7 مارچ 1995ء کے دن لاہور کے چوک یتیم خانہ میں دہشتگردوں نے اس وقت شہید کر دیا، جب وہ اپنے گھر سے ڈیوٹی پر ہسپتال جا رہے تھے۔

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید معمر نقوی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ایک مردِ مجاہد تھے، جو نوجوانوں کیلئے بہترین مربی، ملت کیلئے بہترین منصوبہ ساز اور استعمار دشمنی کی ایک مضبوط آواز تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر بلاشبہ پاکستان میں انقلاب اسلامی کے داعیوں میں شمار ہوتے تھے، آپ کی شخصیت جامع کمالات تھی، آپ نے ملت کی تعلیم و تربیت، فلاح و بہبود، دفاع اور اسے عالمی نہضت امام خمینیؒ سے متصل کرنے کی جدوجہد کی۔ سید معمر نقوی کا کہنا تھا کہ شہید نے امام خمینیؒ کے آفاقی پیغام پر لبیک کہتے ہوئے اپنے پورے شعوری وجود کیساتھ اس ملک میں اتحاد بین المسلمین اور استعمار دشمنی کیلئے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید کی برسی کے موقع پر سابقین کیلئے خصوصی محفل کا اہتمام کیا گیا ہے، تاکہ شہید کی امانت آئی ایس او کی فعالیت اور توسیع کیلئے موجودہ دوستوں کی رہنمائی کرسکیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button