صحافی عوام اور حکومت کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہیں، صدر رئیسی
Journalists are the link between the people and the government, President Raisi
صدر آیت اللہ رئیسی نے صحافیوں کو عوام اور حکومت کے درمیان رابطے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافی عوام کے دلوں میں امید کی شمع روشن کریں۔
نمائندے کے مطابق ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے میڈیا کے نمائندوں کی تجلیل کی تقریب کے دوران صحافیوں کے دن کی مناسبت سے تبریک پیش کی اور خبرنگاری کی اہمیت کے بارے میں کہا کہ قلم کو حقائق کے بیان، انسان کی نجات اور لوگوں کے حقوق کی نمائندگی میں استعمال کرنا چاہئے۔
انہوں نے قلم، صحافی اور تاریخ نگار خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔ ان کو چاہیے کہ اپنے پاس موجود وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے مخاطبین کو بہترین معلومات فراہم کریں۔ اگرچہ جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے ذرائع ابلاغ بہت پیشرفت کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود افرادی قوت اور انسانی خدمات سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے صحافی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کا میڈیا آج حق کو باطل اور باطل کو حق کے طور پر پیش کرنے میں مصروف ہے۔ ان حالات میں بہترین دفاعی آلات سے لیس ہوکر دشمن کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ دشمن عوام کے ایمان اور یقین کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ جھوٹی اور من گھڑت خبروں کے ذریعے عوام کے دلوں میں مایوسی پھیلانا چاہتے ہیں۔ ان حالات میں میڈیا کے نمائندوں کی اہمیت کچھ گنا بڑھ جاتی ہے۔
صدر رئیسی نے صحافیوں کو عوام اور حکومت کے درمیان رابطے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافی حضرات افکار عمومی کو روشن کرنے اور حقائق کو درست بیان کرنے کی ذمہ داری رکھتے ہیں البتہ حکومتی عہدیداران بھی اس حوالے سے ذمہ دار ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے تعاون سے ان امور کو بہتر انجام دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والی ترقی اور پیشرفت کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔ تنقید برائے تنقید کے بجائے راہ حل بھی ساتھ ہونا چاہئے۔ اہل فکر کو چاہیے کہ ملکی مشکلات کے حل کے لئے اپنی تجاویز پیش کریں۔
صدر رئیسی نے کہا کہ ایران نے پابندیوں کے باوجود قابل ذکر ترقی کی ہے۔ یہ صرف میرا دعوی نہیں بلکہ کئی ممالک کے سربراہان نے ملاقات کے دوران اس اعتراف کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کے آئین میں اظہار رائے کی آزادی کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے جوکہ ایران کے لئے مایہ افتخار ہے۔ لوگوں کے حقوق اور آزادی کا ہر قیمت پر لحاظ رکھنا چاہیے۔ اسلامی جمہوری ایران کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو دوسروں سے زیادہ آزادی حاصل تھی۔
انہوں نے اس آزادی کو شہداء کے خون کی مرہون منت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئے خامیوں اور کمزرویوں کے ساتھ ساتھ خوبیوں کو بھی بیان کرنا چاہئے۔ اگرچہ حالیہ سالوں میں اقتصادی ترقی ہماری مطلوبہ رفتار کے مطابق نہیں ہے لیکن ہم کوشش کررہے ہیں۔
صدر رئیسی نے کہا کہ عالمی جوہری معاہدے اور دوسری قراردادوں پر عملدرامد سے ایران ہمیشہ تیار ہے۔ ہم نے مذاکرات سے کبھی عقب نشینی نہیں کی لیکن فریق ثانی نے ہر دفعہ وعدہ شکنی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے دلوں کو ناامید کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ حکومت اور میڈیا کے نمائندوں کو چاہیے کہ عوام کے دلوں میں امید کی کرن روشن کریں۔ جو بھی عوام کے اندر مایوسی پیدا کرے اپنے وظیفے پر عمل کرنے میں کوتاہی کرتا ہے۔
صدر نے مزید کہا کہ جب سے برسراقتدار آئے ہیں کسی صحافی یا صحافتی ادارے کے خلاف کوئی شکایت نہیں کی کیونکہ میڈیا میں ہونے والی تنقید کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔