اسلامی تحریکیںمشرق وسطی
صدی کی ڈیل معاملے پر مبنی اجلاس مسئلہ فلسطین کے ساتھ اعلانیہ غداری ہے ۔ سربراہ انصار اللہ
شیعہ نیوز : یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سید بدرالدین عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ بحرین میں صدی کی ڈیل معاملے پر مبنی اجلاس مسئلہ فلسطین کے ساتھ اعلانیہ غداری تھی اور اس عظیم خیانت اور غداری کے پیچھے ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر اور سعودی ولیعہد بن سلمان کا ہاتھ ہے۔
سید بدرالدین نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کے بارے ميں سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات کی خیانت اور غداری نمایاں ہوگئی ہے اور یہ تینوں عرب ممالک اسرائیل کو امت مسلمہ پر مسلط کرنے کی راہیں ہموار کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یمنی قوم مستقل ہے اور ہم مسئلہ فلسطین کی حمایت اور فلسطینی عوام کی مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔