اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عزاداروں پر مقدمات، ایم ڈبلیو ایم وفد کی وزیر قانون پنجاب سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن برائے مذہبی ہم آہنگی حکومت پنجاب سید اسد عباس نقوی، ممبر صوبائی اسمبلی سیدہ زہرا نقوی اور علامہ محمد اقبال کامرانی پر مشتمل اعلیٰ سطح وفد نے پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت سے ملاقات کی اور انہیں پنجاب میں عزاداروں کے خلاف درج ہونے والے مقدمات پراپنی تشویش سے آگاہ کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں نشے میں دھت سعودی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر، پاکستانی جوان جاں بحق

وفد نے کہا کہ عزاداری ہماری عبادت ہےکسی بھی قانون کے تحت عبادات پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔پنجاب کے بعض اضلاع میں متعصب پولیس افسران کے ایماء پر ملت تشیع کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ریاستی اداروں کا اپنے اختیارات سے تجاوز قانون و انصاف کی پامالی ہے۔عزاداری کی بنیاد پر مقدمات کا اندراج غیر منصفانہ اقدام ہےجو کسی صورت قابل قبول نہیں۔انہوں نے پنجاب میں عزاداروں کے خلاف قائم مقدمات کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ قانون وانصاف کی بالادستی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ملک میں بسنے والے ہر فردکو اپنے عقیدے کے مطابق آزادانہ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد کے تحفظات دور کرنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button