پاکستانی شیعہ خبریں
لاہور، دربار بی بی پاکدامنؒ توسیع منصوبہ کے حوالے سے اجلاس
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )لاہور میں دربار بی بی پاکدامنؒ کی توسیع کے حوالے سے علماء و مشائخ کا اجلاس ہوا جس میں علامہ سید شہنشاہ نقوی، حافظ کاظم رضا نقوی، مولانا عاصم مخدوم، مولانا امجد چشتی سمیت دیگر علمائے کرام اور مشائخ عظام شریک ہوئے۔ علامہ سید شہنشاہ نقوی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومتی دستاویزات کے مطابق دربار کی زمین 72 کنال ہے، 2 کنال پر دربار کی تعمیر منظور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے دس سال پہلے منظور کردہ نقشے کے مطابق دربار کی تشکیل ہونی چاہیے، قابضین سے جگہ واگزار کروائی جائے۔