مدینہ کی ممتاز شیعہ عالم دین سعودی جیل سے رہا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مدینہ کے شیعوں کی سرکردہ شخصیت حجت الاسلام کاظم العمری کو سعودی حکومت نے جیل سے رہا کر دیا ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ "کاظم العمری”، جو مدینہ کے شیعوں کی ایک ممتاز شخصیت اور مرحوم آیت اللہ شیخ "محمد علی العمری” کے فرزند ہیں۔ کو آل سعود حکومت کی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
انہیں گزشتہ سال جنوری میں گرفتار کیا گیا تھا۔ لیکن گرفتاری کی وجہ واضح نہیں کی گئی تھی!
شیخ کاظم العمری مدینہ میں مراجع عظام کے وکیل ہیں اور ان کی کوئی سیاسی سرگرمی نہیں ہے۔ 2010 کے موسم گرما میں انہیں سعودی سیکورٹی فورسز نے 20 دن تک حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔ ان کی رہائی ایک ایسے وقت میں ہوئی جب سعودی عرب کے مختلف شہروں کی متعدد مذہبی اور سیاسی شخصیات نے سعودی سعودی حکومت کے حکام سے مذاکرات کئے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔