
دنیا
مودی کی ہندی کو نصاب کا حصہ بنانے کی کوشش، مزاحمت کا سامنا
شیعہ نیوز:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ہندی کو نصاب تعلیم میں شامل کرنے کی کوشش پر مختلف ریاستوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شمالی بھارت میں بولی جانے والی زبان زبردستی جنوبی اور جنوب مشرقی ریاستوں میں نافذ کرنے کی مودی کی کوشش کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
ریاست مہاراشٹر ہندی کو اسکولوں کے نصاب میں شامل کرنے کی پالیسی ترک کرچکی ہے۔
تامل ناڈو مودی سرکار کے اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرچکا ہے۔
اخبار کے مطابق مودی کی ہندی کو زبردستی نافذ کرنے کی کوشش مقامی زبانوں اور ان کی ثقافت کے لیے خطرہ ہے۔