دنیا

امریکہ اور یورپ شام کے خلاف اقتصادی دہشتگردی جاری رکھے ہوئے ہیں

شیعہ نیوز:بشارالجعفری نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں شام کے خلاف مغرب کی غیرقانونی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین ، شام کے عوام کے لئے عرصہ حیات تنگ کرنے اور شام کی تعمیر نو اور مہاجرین کی وطن واپسی روکنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے ابھی حال ہی میں اس ادارے اور سلامتی کونسل کے سربراہوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ملت شام کے خلاف ظالمانہ اقتصادی پابندیوں کے نتائج اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سمیت مختلف میدانوں میں امریکہ اور یورپی یونین کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کریں ۔

یورپ اور امریکہ نے حالیہ برسوں میں دہشتگـردوں کی حمایت و مدد کی غرض سے شام پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں ۔

واضح رہے سعودی عرب، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے دوہزار گیارہ سے شام میں بحران پیدا کر رکھا ہے اور اس کا مقصد علاقے کا توازن صیہونی حکومت کے مفاد میں تبدیل کرنا ہے ۔

شام استقامتی محاذ کا ایک اہم رکن ہے اور علاقے میں امریکی، صیہونی اور سعودی محاذ کے اقدامات اور سازشوں کا مقابلہ کرنے میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close