دنیا
ٹرمپ پالیسیاں عالمی اقتصادی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش ہیں
شیعہ نیوز : جرمنی کے سابق چانسلر گرہارڈ شرودر نے امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن عالمی اقتصادی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انھوں نے ٹرمپ کی اقتصادی و خارجہ پالیسییوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی غلط بات یہ ہے کہ وہ امریکہ کے اتحادیوں کو واشنگٹن کا آلہ کار ملک سمجھتے ہیں۔
انھوں نے امریکی صدر ٹرمپ پر عالمی اقتصادی نظام کو تباہ و برباد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ہر آزاد ملک کو تجارت و خارجہ پالیسی میں اپنے انتخاب کا حق حاصل ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کی نادرست پالیسیاں اور بے ادبانہ رویہ اس بات کا باعث بنا ہے کہ امریکہ کے بیشتر عوام اور خود امریکی سیاستداں بھی انھیں امریکہ کی صدارت کے عہدے کے لائق نہیں سمجھتے۔