
ٹرمپ کا ایٹمی معاہدے سے خارج ہونا بڑی اور تاریخی غلطی ہے
شیعہ نیوز : جرمنی کے مشیر خارجہ نیلز آنن نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو بہترین معاہدہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر تاریخی غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔
نیلز آنن نے جرمن اخبار دی ولٹ کے ساتھ گفتگو میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کا مطالعہ نہیں کیا اور بغیرمطالعہ کے اس سے خارج ہوگئے ٹرمپ کا معاہدے سے خروج اس کی بہت بڑی اور تاریخی غلطی ہے۔
اس نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران اب تک مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا ہے۔
اس نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے ذریعہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روک دیا گیا تھا لیکن امریکی صدر نے معاہدے سے خارج ہوکر معاہدے کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی تلاش میں نہ کل تھا اور نہ آج ہے ۔ مغربی ممالک ایٹمی ہتھیار کو بہانہ بنا کر ایران کی پیشرفت روکنا چاہتے تھےجبکہ ایران نے اس معاہدے کے ذریعہ ان کی اس کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔