پنجاب پولیس کی شیعہ دشمنی عروج پر 14 عزاداروں پر تشدد، ایف آئی آر درج
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ضلع خوشاب کے شہر جوہرآباد میں جلوس کے اختتام پر عزاداران سید الشہداء کو زبردستی گاڑیوں میں ڈال کر سٹی تھانہ لے جایا گیا جہاں 14 عزاداروں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جوہرآباد کے علاقے جناح کالونی میں سٹی تھانہ کے ایس ایچ او اور پولیس کی نگرانی میں جلوس عزاء برآمد ہوئی اور جلوس پرامن طریقے سے اختتام پزیر ہوا۔
جلوس کے اختتام پر عزاداران اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے کی پنجاب پولیس کی وردی میں چھپے تکفیری سوچ کے حامل کالی بھیڑوں نے چودہ نوجوان عزاداروں کو آغوا کر کے تھانہ لے جایا گیا جہاں ان عزاداروں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
اس واقع کے بعد ضلع بھر میں عزاداروں نے احتجاج کیا اس موقع پرعزاداروں اور معززین کا مطالبہ تھا کہ ایس ایچ او سمیت تمام ملوث کالی بھیڑوں کو فل فور معطل کیا جائے ورنا جلد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور تمام تر حالات کے زمہ دارد انتظامیہ ہوگی۔