پاکستانی شیعہ خبریں

وفاقی حکومت پنجاب میں دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف فوری آپریشن کرے،سلیم مانڈوی والا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پنجاب میں تکفیری دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف فوری آپریشن شروع کریں۔ پنجاب تکفیری دہشت گردوں کی بہت بڑی فیکٹری بن چکا ہے جہاںتکفیری دہشت گردوں کو فنڈنگ ہورہی ہے اور وہ کھلے عام گھوم پھر رہے ہیں۔ پنجاب عالمی تکفیری دہشت گردوں اور کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے۔ اپنے دفتر سے جاری کیے گئے ایک بیان میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا رینجرز آپریشن صرف ایک شہر اور ایک صوبے تک محدود نہیں ہونا چاہیئے۔ ملک کے قومی مفاد میں اس تاثر کو ختم کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے ملک بھر میںتکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن بد قسمتی سے یہ آپریشن صرف کراچی تک محدود کردیا گیا ہے۔ اس سے کراچی اور سندھ کے لوگوں میں امتیازی سلوک کا احساس جنم لے رہا ہے جو کہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ پیپلز پارٹی نے کبھی کراچی آپریشن کی مخالفت نہیں کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button