پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ڈی جی رینجرز سندھ شکارپور میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کا فوری آغاز کریں، علامہ مبشر حسن

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ شکارپور میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں صحافی اور پولیس اہلکاروں کا قتل انتہائی تشویشناک ہے، ڈی جی رینجرز سندھ شکارپور میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا فوری آغاز کریں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آخر کب تک سندھ میں ڈاکوؤں کا راج جاری رہے گا؟ وزیراعلیٰ سندھ پولیس کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے اقدامات کریں، ڈاکوؤں کے پاس سندھ پولیس سے زیادہ جدید اور خطرناک ہتھیار موجود ہیں، ڈاکوؤں کے پاس جدید ہتھیاروں کا ہونا حکومت اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button