
سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سی ٹی ڈی نے اہم کاروائی کرتے ہوئے سعودی فنڈڈ ملک دشمن کالعدم تحریک طالبان گنڈا پور گروپ کا اہم کمانڈر ہلاک کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ پولیس اور سکیورٹی فورسز کے جوائنٹ آپریشن کے دوران تحریک طالبان گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان کا اہم کمانڈر طاہر زمان عرف طارق عرف باسط عرف شیخ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ہلاک دہشت گرد کمانڈر ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا جو کہ پولیس اور سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان کو دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں مطلوب تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں پاکستانی ٹوئٹر صارفین کا ریاض کنسرٹ کیخلاف #آل_سعود_گستاخ_اسلام ٹرینڈ
میڈیا ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کمانڈر مستقبل قریب میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ دہشتگرد تحصیل کلاچی میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں بشمول پولیس و آرمی پر حملوں میں ملوث رہا۔
ہلاک دہشت گرد کمانڈر سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا ہے، جس میں گرنیڈز اور کلاشنکوف شامل ہیں۔