پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وفاق المدارس الشیعہ کا مروجہ سیاست سے کوئی تعلق نہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ وفاق المدارس خالصتا غیر سیاسی تعلیمی پلیٹ فارم ہے جس کا مروجہ سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی مسجد جامعہ المنتظر لاہور میں نماز ظہر کے بعد درس دیتے ہوئے کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں آل سعود نااہل، حرمین کی سیکیورٹی مشترکہ کمیٹی کے سپرد کی جائے

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ کسی بھی سیاسی تحریک یا عمل سے مدارس کا کوئی تعلق نہیں، وفاق المدارس کے دستور میں درج اغراض و مقاصد کے آرٹیکل نمبر 3 کی شق 12 کے مطابق وفاق المدارس خالص مذہبی علمی ادارہ ہے اور مروجہ معنوں میں سیاسی تنظیم نہیں۔ اسی طرح حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت کی پالیسی نہیں رکھتا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close