پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی نےسادہ لوح اہل سنت کو پاراچنار پر حملے کیلئے اسرائیل سے تشبیہ دے دی

واضح رہے کہ یہ تکفیری وہابی دہشت گرد مسلسل ملک کے امن وتباہ وبرباد کرنے کیلئے کھلم کھلا شرانگیزی کررہے ہیں لیکن سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن میں مصروف ہماری حکومت اور ریاستی ادارے ان ملک دشمن عناصر کو لگام ڈالنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔

شیعہ نیوز: ملک دشمن تکفیری دہشت گرد جماعت کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی نےسادہ لوح اہل سنت کو پاراچنار پر حملے کیلئے اسرائیل سے تشبیہ دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاراچنار پر گذشتہ 5 روز سے جاری تکفیری دہشت گردوں کے حملوںمیں مزید اضافے اور شدت لانے کیلئے کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے مقامی دہشت گرد سرغنہ غازی فاروقی نے اپنا ایک ویڈیو پیغام نشر کیا ہے ۔

غازی فاروقی نے اپنے پیغام میں سادہ لوح اہل سنت عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جن سنی بھائیوں کو فلسطین جانے کی خواہش تھی آج وہ موقع اللہ پاک نے ہمیں پاراچنار میں دے دیا ہے۔ پاراچنار جیسا اسرائیل پوری دنیا میں کہیں نہیں ، بہت قیمتی موقع ہے ہاتھ سے جانے نا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پارا چنار کو عملی طور پر غزہ بنا دیا گیا ہے، سابق وفاقی وزیر تعلیم منیر گیلانی

واضح رہے کہ یہ تکفیری وہابی دہشت گرد مسلسل ملک کے امن وتباہ وبرباد کرنے کیلئے کھلم کھلا شرانگیزی کررہے ہیں لیکن سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن میں مصروف ہماری حکومت اور ریاستی ادارے ان ملک دشمن عناصر کو لگام ڈالنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔

یہاں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ہماری ریاست ہی ایسے دہشت گرد عناصر کی پشت پناہی میں مصروف ہے اسی لیئے انہیں اتنی ڈھیل دی گئی ہے کہ وہ ملک کا امن واستحکام تباہ وبرباد کردیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button