یکم جنوری کو امروہہ گراؤنڈ میں اہم اعلان کریں گے، علامہ ناظر عباس تقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی نےکہا ہے کہ یکم جنوری کو امروہہ گراؤنڈ انچولی میں ا یک اہم اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے ،طابق علامہ ناظع رباس تقوی نے امروہہ گراؤنڈ انچولی سوسائٹی میں شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کی مناسبت سے ہونے والی ’’ شہدائے اسلام کانفرنس‘‘ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں پاکستان کا ہر غیور جوان قاسم سلیمانی ؒ ہے، آئی ایس او
دورہ کے دوران کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ یکم جنوری کو ہونے والی شہداء اسلام کانفرنس ملکی استحکام کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی، عوام حقیقی معنوں میں ملک کو فلاحی ریاست دیکھنا چاہتے ہیں، گذشتہ تین سالوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ وزیراعظم پاکستان وطن عزیز کو سستا ترین ملک قرار دے رہے ہیں، جو عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے، موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی کے سبب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی ہے، حکمران عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں بھی ناکام نظر آتے ہیں، اس موجودہ ملکی صورتحال میں علماء کے کاندھوں پر ذمہ داری بڑھ گئی ہے، انتہاء پسندی کے خاتمے اور اتحاد و وحدت کی فضا کو فروغ دینے کے لئے علماء خطباء اور ائمہ جمعہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی انتہاء پسندی کو روکا جاسکے، پاکستان تمام مسلمانوں نے مل کر بنایا تھا اور ہم سب کو مل کر اس کی جغرافیائی حدود کا دفاع کرنا ہے اور پاکستان سے انتہاء پسندی کا خاتمہ کرنا ہے، ان شاء اللہ یکم جنوری کو اسی امروہہ گراؤنڈ میں اہم اعلان کریں گے۔