دنیا

مقبوضہ فلسطین میں 1 صیہونی ہلاک

شیعہ نیوز:مقبوضہ ویسٹ بینک کے نابلس کے شمال مغرب میں ایک راستے میں ہوئی فائرنگ میں 1 صیہونی مارا گیا۔

جمعرات کی رات کو المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، نابلس سے جنین کے راستے میں ’حومش‘ کالونی کے قریب ایک کار کے اندر سے فائرنگ ہوئی جس میں 1 صیہونی ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہوئے۔

نیوز ایجنسی معا کے مطابق، اس واقعے کے بعد صیہونی فوجیوں نے کار کی تلاش شروع کی۔

حالیہ ہفتوں میں فلسطینیوں اور غاصب صیہونیوں کے درمیان جھڑپوں میں شدت آ گئی ہے اور گزشتہ ہفتوں میں جہاں صیہونیوں کی دہشتگردی بے لگام ہوتی دکھائی دی وہیں فلسطینیوں کی جانب سے بھی متعدد جوابی اقدامات کئے گئے جن میں شہادت پسندانہ کاروائی بھی شامل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button