پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی:بلدیہ ٹاون میں امریکی سعودی نواز دہشتگردوں کی فائرنگ، باپ بیٹا شہید، 10 گھنٹوں میں 4 شیعہ شہید

shaheed qadir ali and shaheed fazal abbasنمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں امریکی سعودی نمک خور کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے غلام قدیر اور اْن کا بیٹا فضل عباس شہید ہوگئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے 65 سالہ غلام قدیر ولد غلام حیدر اور اْن کا بیٹا 40 سالہ فضل عباس ولد غلام قدیر کو کراچی کے نواحی علاقے بلدیہ ٹاون سعید آباد تھانے کی حدود میں بکڑا پیری یوسف گوٹھ میں نشانہ بنایا۔ دونوں شیعہ کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ گزشتہ 10گھنٹوں میں کراچی کے مختلف علاقوں میں 4 شیعہ مومنین شہید ہوچکے ہیں جبکہ 12 سالہ بچی سمیت 1 مومن زخمی بھی ہیں۔ اس سے قبل دہشتگردوں نے شہید ملت روڈ پر نظر عباس اور شاہ فیصل ٹاون میں ریاض حسین کو نشانہ بنایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button