پاکستانی شیعہ خبریں

شھدائے 10جنوری علمدار روڈ کا چہلم ملک گیر پیمانے پر منایا جائے گا مجلس وحدت مسلمین

quetta janazyمجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شھدائے 10جنوری سانحہ علمدار روڈ کا چہلم مورخہ 17فروری بروز اتوار ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائیگا۔
اس سلسلے میں چہلم کا بڑا اجتماع شھداء چوک واقع علمدار روڈ پر بر گزار ہوگاجسمیں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماؤں کیساتھ پورے پاکستان سے ہزاروں شیعیان حیدرکرار ؑ شہداء کے چہلم میں شرکت کرنے کیلئے کوئٹہ پہنچیں گے۔چہلم کا پروگرام صبح 9بجے سے شروع ہوکر رات تک جاری رہیگاجسمیں ملک بھر سے آئے ہوئے علمائے کرام ،دانشور سیاسی رہنما،نوحہ خواں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شھداء کو خراج عقیدت پیش کرینگے۔
مجلس وحدت مسلمین میڈیاسیل کی بیان میں مزید کہا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہمیشہ دنیا کے مظلوم انسانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدام کو سراہتی رہی ہے اور ان پر ظلم کے خلاف آواز احتجاج بلند کرتی رہی ہے بلخصوص اپنے کشمیری بھائیوں کے اوپر ڈھائے جانے والے بھارتی ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی اور انکے حقوق اور آزادی کیلئے بھر پور تعاون کا اظہار کرتی ہے اور حریت پسند افضل گورو کو دہشتگر د قرار دے کر پھانسی دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اسکو عالمی انسانی حقوق کے خلاف سمجھتی ہے۔
انھوں نے گورنر بلوچستان کی توجہ منظور شدہ مطالبات پر عمل درآمد بلخصوص یوم القدس کے سانحے کے غلط اندارج شدہ ایف آئی آر کی واپسی اور سانحہ یوم القدس کے شہدا اور زخمیوں کے معاوضے کو جلد از جلد جاری کرنے کی اُمید ظاہر کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button