دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کے 10 جوان شہید
دہشت گردوں کے دوحملوں میں پاک فوج کے 10 جوان شہید ہوگئے۔
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دہشت گردوں کے دوحملوںمیں پاک فوج کے 10 جوان شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرِستان میں پاک-افغان سرحد پر اپنے فرائض انجام کی انجام دہی کرنے والے سیکیورٹی اہکاروں پر افغانستان کی سرحد سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 جوان شہید ہوگئے۔
حملہ ضلع شمالی وزیرستان کے سرحدی حصےگرباز پر اس وقت کیا گیا جب سیکیورٹی اہلکار گشت پر مامور تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے یہ حملہ افغانستان کے علاقے گردیز سے کیا گیا۔
دوسرا حملہ بلوچستان میں ایف سی جوانوں پر آپریشن کے دوران کیا گیاجس میں ۴ جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
بلوچستان کے علاقے تربت میں ایف سی اہلکار کامبنگ اور سرچ آپریشن میں مصروف تھے جب ان پر حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں ایک کیپٹن سمیت 3 سپاہی شہید ہوگئے۔
ایف سی کی جوابی کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے جبکہ کچھ فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوگئے، تاہم ان کی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بارڈر پر حملے میں شہید ہونے والوں میں حوالدار خالد، سپاہی نوید، سپاہی بچل ، سپاہی علی رضا سپاہی محمد بابر اور سپاہی احسن شامل ہیں۔