پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

احتجاج کی حمایت کرتے ہیں، تمام مطالبات جائز اور عین ضروری ہے، شیخ حسن جعفری

شیعہ نیوز: قائد ملت جعفریہ بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں انجمنِ تاجران کی جانب سے ہونے والے احتجاجات اور دھرنوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ تمام مطالبات جائز اور عین ضروری ہیں۔ اس محب وطن علاقے اور یہاں کے باسیوں کے ساتھ یہ ناروا سلوک ہمیشہ سے کیا جا رہا ہے، یہاں کے محبِ وطن پاکستانیوں کو ہر بار وفاق میں حکومت کی تبدیلی کے ساتھ یہ مسائل پیش آتے ہیں۔ گورنر و وزیر اعلیٰ کو چاہئے کہ ان مسائل کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔ آٹے کا مسئلہ ہو یا بجلی کا، ان مسائل کا حل تب ممکن ہے جب ہمارے منتخب عوامی نمائندے اپنی ذمہ داری نبھائیں۔

شیخ حسن جعفری نے کہا کہ ایسے ناروا ٹیکسز کا نفاذ جن کا ذکر ریونیو اتھارٹی بل میں موجود ہے غیر قانونی ہے۔ اس غیر قانونی عمل کو قانوناً جائز بنانے والی سازش کو اسمبلی میں ناکام بنانا چاہئے تھا، اپوزیشن و حکومتی اراکین صوبائی اسمبلی اس میں اپنا کردار ادا کریں اور اس بل کو مسترد کر کے تمام جائز مطالبات کو حل اور اس بل میں موجود ان تمام پوائنٹس کو تبدیل کیا جائے جن پر عوام اس ٹھٹھرتی سردی میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔ ٹیکس کا نفاذ جب تک آئینی حیثیت کا تعین نہیں کرتے تب تک نافذ نہ ہی ہو سکتا ہے اور نہ ہی ہونے دینگے۔ ہم محبِ وطن پاکستانی تھے، ہیں اور رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کا سب سے بہترین حل عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے تمام مطالبات کو پورا کرنا ہے۔ لینڈ ریفارمز کمیٹیاں ماضی میں بنیں اور کسی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئیں، اگر یہ صوبائی حکومت واقعاً مخلص ہے تو فی الفور رپورٹ کو عوام کے سامنے لاکر عوام کو ان کی زمینوں پر حق دیں۔ یہ کالا قانون جس کا نام خالصہ سرکار رکھا گیا ہے اس کو عوامی چراہگاہوں اور اراضیوں پر قبضے کی آڑ میں استعمال کرنے کا عمل فوراً بند کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button